بہاولپور: باپ کا لوہے کی راڈ سے بچوں اور بیوی پر بہیمانہ تشدد

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
شائع 07 مئ 2023 02:25pm

بہاولپورمیں والد نے اپنے چار بچوں اور بیوی پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے لوہے کے راڈ سے مارکر زخمی کردیا۔

ماڈل ٹاون سی میں وقاص ایوب نامی شخص نے بچوں کے ساتھ ساتھ بیوی پر بھی بیہمانہ تشدد کیا اور بچوں اور بیوی کو کمرے میں بند کردیا۔ ؔ

واقعے کی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ پولیس تھانہ سول لائن نے بیوی بچوں پر تشدد کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا لیکن ملزم فرار ہوگیا۔

Read Comments