Aaj Logo

شائع 09 مئ 2023 01:13pm

کے ڈی اے آپریشن کے دوران فائرنگ سے مشین آپریٹر جاں بحق

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کے ڈی اے کے آپریشن کے دوران فائرنگ سے مشین آپریٹر جاں بحق ہوگیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے کے مطابق مشین آپریٹر کو سر میں گولی لگی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 8 ایل ایس 64 پر تجاوزات کا خاتمہ کررہے تھے کہ اچانک گھروں کی چھتوں سے فائرنگ شروع ہوگئی۔

کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا نے مشین آپریٹر کو نشانہ بنایا، اس وقت آپریشن روک دیا گیا ہے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔

کراچی: ہجرت کالونی میں عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے 3 بچیاں زخمی

دوسری جانب کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں عمارت کا کچھ حصہ گرگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں بلڈنگ کے نیچے سے گزرنے والی 3 بچیاں زخمی ہوئی ہیں، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کا حصہ پرانا اور سیم ہونے کی وجہ سے گرا، بلڈنگ میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، جس کے باعث عمارت کو خالی کروایا جارہا ہے۔

Read Comments