Aaj Logo

شائع 11 مئ 2023 05:24pm

سینئر اینکر آفتاب اقبال اور عمران ریاض گرفتار

سینئر اینکر آفتاب اقبال اور عمران ریاض خان کو گرفتارکرلیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے حالات مکمل طور پر معمول پر نہیں آسکے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں، رہنماؤں اور دیگر افراد کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔

سیالکوٹ سے سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انھیں سیالکوٹ ائیرپورٹ سے پکڑا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران ریاض سیالکوٹ سے مسقط جا رہے تھے۔

دوسری جانب معروف اینکر آفتاب اقبال کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ آفتاب اقبال کی صاحبزادی عائشہ نے اپنے ٹوئٹ میں والد کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

Read Comments