Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 مئ 2023 10:46pm

سپریم کورٹ کا فیصلہ، جے یو آئی نے آئندہ کی حکمت عملی پر غور شروع کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جمعیت علماء اسلام (ف) نے آئندہ کی حکمت عملی پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کاپارلیمنٹ لاجز میں جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمران خان کی رہائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے کی تجویز پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان آج کسی بھی وقت ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ سپریم کورٹ کے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے فیصلے پر ردعمل دیں گے۔

Read Comments