Aaj Logo

شائع 11 مئ 2023 10:29pm

’ویسے یہ ”گجنی“ والی اوور ایکٹنگ بہت مہنگی پڑے گی‘

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صدر وومن ونگ اور سابق رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری غلام ترجمان کو فوراً نااہل کرکے سزا دی جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی دھواں دھار پریس کانفرنس کے ردعمل میں پی ٹی آئی رہنما کا بھی دھواں دھار ردعمل سامنے آگیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا نام لیے بغیر خوب تنقید کی۔ کہا یہ تو کھلے عام جلاؤ گھیراؤ کی دھمکیاں دے رہی ہے جبکہ جج سے متعلق بیان پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر سیکڑوں کیس بن گئے۔

واضح رہے کہ مریم ورنگزیب نے اپنی پریس کانفرنس میں عدلیہ پر تنقید کی تھی۔ جس پر کنول شوزب نے ردعمل میں کہا کہ سرکاری غلام ترجمان کو فوراً نااہل کرکے سزا دی جائے۔

کنول شوزب نے مزید کہا کہ ویسے یہ“گجنی“والی اوورایکٹنگ بہت مہنگی پڑے گی، غلامی بھی انسان سے کیا کچھ کرواتی ہے۔

Read Comments