Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 مئ 2023 12:19pm

سیاسی، معاشی عدم استحکام سے سیاحتی مقامات ویران

پاکستان میں جاری سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی وجہ سے علاقہ گلیات کے سیاحتی مقامات نتھیاگلی، ڈونگاگلی اور ایوبیہ میں سیاح بہت کم تعداد میں آرہے ہیں جس وجہ سے ان علاقوں میں کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

گلیات کے کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ مُلک میں مہنگائی کے طوفان اور سیاسی لڑائی کے باعث مئی کا مہینہ گزر رہا ہے مگر تاحال ہمارے علاقوں میں سیاحوں کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے ہمیں بہت نقصان ہورہا ہے۔

ایک دکاندار نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ملک کی کشیدہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہمارا کاروبار نہیں چل رہا ہے صبح سے لیکر اب تک بالکل ہم فارغ بیٹھے ہیں ہمارے حالت پورے حالات خراب ہوتے جارہے ہیں خدارا اپنی لڑائی میں ہمیں تو نہ شامل کریں۔

سیاحتی مقام گلیات میں تاحال سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری حضرات کا روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور ہوٹل انڈسٹری مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ٹیکس میں چھوٹ دی جائے۔

Read Comments