Aaj Logo

شائع 13 مئ 2023 01:30pm

”مئی کا آخری ہفتہ بڑا خطرناک نظرآرہا ہے بہت کچھ ہونیوالا ہے“

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے عمران خان اورعام انتخابات سے متعلق نئی پیش گوئی کردی ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ مجھے رواں ماہ مئی کا آخری ہفتہ بڑا خطرناک نظرآرہا ہے بہت کچھ ہونے والا ہے عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ پی ڈی ایم کا ارادہ تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرکے 8 اکتوبر کو الیکشن کروائے مگر اب ملک کے حالات ایسے ہیں کہ رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ایمرجنسی سے آگے بھی بات جا سکتی ہے ہوسکتا ہے کہ ملک میں کولیشن حکومت بنے اور ہوسکتا ہے کہ آئین میں ترمیم کرکے الیکشن مزید ایک سال کے لئے آگے بڑھائی جائے،حالات کسی اور طرف جارہے ہیں۔

مزید کہا کہ سیاستدانوں کو تحمل اور تدبر کے ساتھ سوچ سمجھ کر فیصلے لینے چاہئیں،عمران خان کے پاس وقت تھا مگر انہوں نے وہ بھی ضائع کردیا، پی ٹی آئی اب پہلے جیسی پارٹی نہیں رہے گی، الیکشن میں بھی چند لوگ ہی کھڑے ہونگے۔

Read Comments