راجن پور: کچہ میں آپریشن کے دوران تاوان کیلئے اغواء ہونیوالے بزرگ شہری بازیاب

آپریشن 36 ویں روزمیں داخل، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو فرار
شائع 14 مئ 2023 09:03am

راجن پور کے دریائی کچہ کے علاقہ میں پولیس آپریشن 36 ویں روز بھی جاری ہے جہاں پولیس نے پٹ گینگ کی جانب سے تاوان کے لیے اغواء بزرگ شہری بازیاب کرا لیا۔

تحصیل روجہان کے دریائی کچہ کےعلاقہ میں پولیس کا آپریشن 36 روز بھی جاری ہے جہاں پر بد نام خطرناک گینگ قتل، اغواء، ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

پولیس نے گینگ کی کمین گاہوں پر قبضہ کرنے اور پولیس چیک پوسٹ بنانے کے بعد دریائی علاقہ جند واہمیں داخل ہوگئی ہے۔

پولیس نے پٹ گینگ کی زیرحراست بزرگ شہری کو بازیاب کرا لیا ہے، بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو گزشتہ روز پٹ گینگ نے وائرل کی تھی۔ بستی گورا عمرانی اور وقار عمرانی کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد حسین اور ڈی پی او مہرناصر سیال کے مطابق اب تک اس علاقے میں پولیس کو بڑی کامیابیاں مل چکی ہیں، 7 ڈاکو ہلاک، 23 زخمی جبکہ انہیں پناہ دینے اور مخبری کرنے والے 23 سہولت کار گرفتار کیے گئے ہیں۔

مزید بتایا کہ بھاگنے والے پٹ گینگ کی کمین گاہوں کو مسمار کیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ارکان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔ دریائی کچہ کے علاقہ میں اب معمولات زندگی لوٹنے لگے ہیں۔

Read Comments