کراچی، جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 4 مسافر آف لوڈ

ملزمان کی جانب سے پیش کیے جانیوالے اسٹڈی ایگزیمشن لیٹر بھی جعلی نکلے
شائع 15 مئ 2023 01:18pm

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پرکارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پر قبرص جانے والے چارمسافروں کوآف لوڈ کردیا۔

ترجمان کے مطابق مسافروں کے سفری دستاویزات دوران چیکنگ مشتبہ پائے گئے جو بین الاقوامی پرواز نمبر پی سی ون تھری ٹو سے جانا چاہتے تھے۔

گرفتارملزمان میں ولید اشفاق، عامرسہیل، مبشرحسن اور فہد رسول شامل ہیں۔

ملزمان کی جانب سے پیش کیے جانے والے اسٹڈی ایگزیمشن لیٹر بھی جعلی نکلے اور لیٹرکی آن لائن تصدیق نہ ہوسکی۔

ملزمان نے فی کس 10 لاکھ کےعوض ایجنٹ سے اسٹڈی ایگزیمشن لیٹرحاصل کیے تھے۔

ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا گیا ۔

Read Comments