Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 مئ 2023 10:59am

عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش ہوں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 11 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ عدالت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ پیش نہ ہونے پر عمران خان کی عبوری ضمانت خارج ہوسکتی ہے۔

عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے معاملے پر سیکیورٹی کے لیے ایلیٹ فورس کی گاڑیاں اور ایمبولیس زمان پارک پہنچ گئی ہیں۔

عمران خان اب سے کچھ دیر بعد عدالت کے لیے روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی آج جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت میں لیڈی پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

ظل شاہ قتل اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت پر فیصلہ آج ہو گا۔

فرخ حبیب، عمر ایوب، اعجاز چوہدری اور فواد چوہدری آج پیش نہیں ہوئے۔

عدالت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت پر فیصلہ آج سنائے گی۔

Read Comments