Aaj Logo

شائع 16 مئ 2023 10:26am

ظل شاہ قتل کیس: پی ٹی آئی کے6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت خارج

انسداد دہشتگردی عدالت نے ظل شاہ قتل اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک انصاف کے 5 رہنماؤں کی ضمانت خارج کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ظل شاہ قتل اور جلاؤگھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔ تاہم پی ٹی آئی رہنما عدالت پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ جن رہنماؤں کی ضمانت خارج کی گئی ان میں فواد چوہدری، حماد اظہر، فرخ حبیب، اعجاز چوہدری، عمر ایوب اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق عمران خان اور دیگر کیخلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونگے، عدالت نے انہیں 11 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیا ہے اور اگر وہ پیش نہ ہونے پر ان کی بھی عبوری ضمانت خارج ہو سکتی ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق عمران خان کی پیشی کے پیش نظر انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

Read Comments