Aaj Logo

شائع 16 مئ 2023 02:11pm

سوات اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ

سوات اور گردونواح میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 91 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

Read Comments