Aaj Logo

شائع 20 مئ 2023 12:21pm

تحریک انصاف کا میئر کراچی کیلئے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میئر کراچی کے انتخابات کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کراچی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کو سپورٹ کرے گی، پیپلزپارٹی میئر کراچی کے انتخابی عمل میں پری پول ریگنگ کر رہی ہے، پیپلز پارٹی منتخب بلدیاتی نمائند گان کو پولیس کے ذریعے اغواء کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: مرتضی وہاب کو میئر کراچی بنانے کا فیصلہ، نثار کھوڑو کی تردید

پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی 4 بار بلدیاتی الیکشن سے پیچھے بھاگی، پیپلزپارٹی اجلت میں میئر کا انتخاب کروانا چاہتی ہے، بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے ان کواغواء کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان میئر کراچی کیلئے دو فارمولوں پر مذاکرات

تحریک انصاف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میئر کا انتخاب شفاف طریقہ کار سے ہونا چاہیئے، پیپلزپارٹی نے چور دروازے سے میئر کے انتخاب کا راستہ بنایا، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نہیں چاہتی کے عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے۔

Read Comments