Aaj Logo

شائع 21 مئ 2023 05:28pm

میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی دو حصوں میں تقسیم

میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے اور ایک دھڑا مرتضیٰ وہاب کی حمایت کررہا ہے، جب کہ دوسرا نجمی عالم اور مسرور احسن کو میئر بنوانا چاہتا ہے۔

کراچی بلدیاتی انتخابات کے بعد دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہورہا ہے، سندھ بھر کے منتخب 10 ہزار بلدیاتی نمائندے کل حلف اٹھائیں گے، ان میں کراچی ڈویژن کے 1200 نمائندے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اب تک کراچی اور حیدرآباد کے میئر سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کرسکی، کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے پیپلزپارٹی کو 10 سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، اور ان درخواست گزاروں میں پیپلزپارٹی کراچی کے سرکردہ اور سینئر رہنما شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کو حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے بھی 8 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جب کہ کراچی کے میئر کیلئے تین بڑے نام بھی شامل ہیں، جس کی وجہ سے قیادت کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی دو حصوں میں تقسیم

ذرائع کا کہنا ہے کہ میئرکراچی کے لئے پیپلزپارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے، پیپلزپارٹی کا دھڑا مرتضیٰ وہاب کی حمایت کررہا ہے، جب کہ دوسرا دھڑا نجمی عالم اور مسرور احسن کو میئر کراچی بنوانا چاہتا ہے، اس حوالے سے پیپلزپارٹی کا حتمی اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

Read Comments