لاہور، گرمی کی شِدت بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ

تکنیکی خرابی کے نام پر بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند
شائع 25 مئ 2023 03:00pm

لاہور میں گرمی کی شدت کے بڑھنے کے ساتھ بجلی کی بندش بھی بڑھتی جارہی ہے، 4 سے 5 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔

موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ جاتی ہے لیکن حالیہ گرمی کی لہر میں بجلی کی بندش کا سلسلہ مزید بڑھ گیا ہے۔

لوڈشیڈنگ کے ساتھ بجلی کے بِلوں میں اضافے سے بھی شہری پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ بل بڑھتے جارہے ہیں مگر بجلی نہیں آتی ہے۔

واضح رہے کہ فیروزپور روڈ، جیل روڈ، رسول پارک، سمن آباد، گڑھی شاہو اور مال روڈ سمیت مختلف علاقوں میں تکنیکی خرابی کے نام پر بھی بجلی کئی کئی گھنٹے بند رکھی جارہی ہے۔

Read Comments