جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات: خفیہ اداروں اور پولیس کے اعلیٰ حکام کا اجلاس آج طلب

اجلاس میں رپوش پی ٹی آئی قیادت کیخلاف کارروائی کی منظوری لی جائے گی
شائع 26 مئ 2023 08:56am

جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات کے بعد رپوش پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور شرپسند مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کے لئے خفیہ اداروں اور پولیس کے اعلیٰ حکام کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں 9 اور 10 مئی کو پشاور اور دیگر مقامات پر قومی املاک کو جلانے اور توڑ پھوڑ میں رپوش شرپسند مظاہرین اور تحریک انصاف کی صوبائی قیادت اور دیگر عہدیداروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کے لیے سیکیورٹی اداروں اور پولیس کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سیکیورٹی ایجنسیز احکام بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رپوش پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کارروائی کی منظوری لی جائے گی۔

پرتشدد مظاہرین اور پی ٹی آئی قیادت 10 مئی کے بعد سے روپوش ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چھاپوں کے لیے پولیس اور فورسز کی مشترکہ ٹیمیں بنائی جائے گی، جلاؤ گھیراؤ کے احکامات دینے والے سابق اراکین اسمبلی و مقامی قائدین کا کھوج لگا کر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

Read Comments