پشاور، 8 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

بجلی کا استعمال بڑھ جانے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، ترجمان پیسکو
شائع 29 مئ 2023 08:54am

پشاور میں گرمی میں اضافے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا جس نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر کے کئی علاقوں میں غیراعلانیہ بجلی بندش کا آغاز ہوگیا۔ گلبہار، یکہ توت، کوہاٹی سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی 7 سے 8 گھنٹے غائب رہتی ہے۔

ترجمان پیسکو محمد عثمان کے مطابق گرمی میں بجلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے جس کے باعث لوڈ منیجمنٹ کی مد میں شیڈیول لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

شہریوں کی جانب سے حکومت سے گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم سے کم کرنے کی اپیل کردی ہے۔

Read Comments