پاکستان تحریک انصاف کے 2 رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا

دونوں رہنما نامعلوم مقام پر منتقل
شائع 01 جون 2023 09:22pm

پاکستان تحریک انصاف کے دو سینیئر رہنماؤں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور اسد قیصر پشاور سے اسلام آباد مذاکرات کے لیے آئے تھے اور مذاکرات کے دوران حراست میں لینے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی زرائع نے واضح کیا کہ دونوں رہنما اسلام آباد مذاکرات کے لیے آئے تھے۔

Read Comments