Aaj Logo

شائع 02 جون 2023 06:51pm

لوئردیر، ندی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جان کی بازی ہارگئے

لوئردیر کےعلاقے کمبڑ میدان میں ندی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو1122 کے مطابق کمبڑ میدان میں واقع کمال نامی شخص کے گھر کے ملحقہ مدرسہ میں پڑھنے والے چار بچے قریب ہی بہتی ندی میں ڈوب گئے۔

مذکورہ واقع کی اطلاع ملتے ہی غوطہ خوروں کی ٹیم نے بچوں کو ندی سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لعل قلعہ منتقل کردیا جہاں پر ڈاکٹروں نے چاروں بچوں کی جان بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں ابوبکر، فیاض ،زید اور عبدالرحمن شامل ہیں، جن کی عمریں 10 سے 12 تک بتائی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق بچے کو تیرنا نہیں جانتے تھے جس کی وجہ سے نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

Read Comments