یاسمین راشد کی جناح ہاؤس پر حملہ کے وقت موجودگی ثابت ہوگئی

فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ رپورٹ منظر عام پر آگئی
شائع 04 جون 2023 10:05pm

پنجاب فرانزک ایجنسی کی نو مئی واقعے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی جناح ہاوس پر حملہ کے وقت موجودگی ثابت ہوگئی، حملے کے وقت کی تین آڈیوز اور ویڈیوز یاسمین راشد کی ہی ہیں۔

فرانزک رپورٹ میں بتایا کہ فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ میں ان کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی پائی گئی ہے، ویڈیوز اور آڈیو ایس پی کینٹ انویسٹی کی طرف سے فرانزک ایجنسی کو بھجوائی گئی تھیں۔

Read Comments