Aaj Logo

شائع 08 جون 2023 04:46pm

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلیے جوڑ توڑ جاری

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی حمایت کیلیے ایم کیو ایم پاکستان کا وفد کراچی میں فنکشنل لیگ ہاؤس پہنچ گیا۔

ایم کیو ایم وفد نے فنکشنل لیگ ہاؤس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کے وفد سے ملاقات کی ۔ جس میں اپوزیشن لیڈرکی تقرری اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

فنکشنل لیگ ہاؤس جانے والے ایم کیو وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، رعنا انصار، علی خورشیدی اور سنجے پاروانی شریک تھے جبکہ جی ڈی اے وفد میں ڈاکٹر صفدرعباسی، سردارعبدالرحیم ، نند کمار گو کلانی، ڈاکٹررفیق بانبھن، عبدالرزاق راہموں اور وریام فقیر شریک تھے۔

Read Comments