نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لڑکی کے شور کرنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس
شائع 09 جون 2023 02:18pm

کراچی کی ڈاکس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے فیس بُک کے ذریعے رابطہ کرکے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیا اور اسے انٹرویو کے لیے لالازار میں واقع نجی ہوٹل میں بلایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے متاثرہ لڑکی کو ہوٹل میں بلا کر اس سے زیادتی کی کوشش کی تاہم لڑکی کے شور کرنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

حکام نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Read Comments