کراچی: گلستان جوہر میں اپارٹمنٹ کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی

ایمپولینس اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر موجود
شائع 10 جون 2023 01:50pm

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نجی اپارٹمنٹ کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں جھونپڑیوں میں لگی آگ بجھانے میں مصروف جب کہ ایمپولینس اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔

حکام کے مطابق آگ کومزید پھیلنے سے روک دیا گیا، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں جب کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read Comments