Aaj Logo

شائع 14 جون 2023 09:34am

تحصیل باڑہ میں نامعلوم کی افراد کی فائنرنگ، 4 افراد جاں بحق

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمینی تنازعے پر پیش آنے کا بتایا جاتا ہے، چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے لئے چاروں لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ڈوگرہ اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

Read Comments