Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 جون 2023 07:37pm

جہانگیر ترین کی پارٹی کا نام ”استحکام پاکستان“ چوری کا نکلا، لیگل نوٹس جاری

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف اور صدر کو پارٹی نام چوری کرنے پر لیگل نوٹس بھیجوا دیا گیا۔

تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں پر مشتمل جہانگیر ترین کی نئی پارٹی ”استحکام پاکستان“ کا نام مبینہ طور پر چوری کرکے رکھا گیا ہے، اور اس حوالے سے پارٹی کے پیٹرن انچیف اور صدر کو لیگل نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

لیگل نوٹس الیکشن کمیشن کے رجسٹرڈ ”استحکام پاکستان تحریک“ کے بانی احمد کلیم کی جانب سے بھیجا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ”استحکام پاکستان تحریک“ کے نام سے سیاسی جماعت رجسٹرد ہے۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ ”استحکام پاکستان تحریک“ کو 2022 میں رجسٹرڈ کروایا گیا، اور ہماری جماعت کو سکے کا انتخابی نشان بھی الاٹ کیا جاچکا ہے، پہلے سے رجسٹرڈ ہونے کے باوجود نئی جماعت کی تشکیل الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے۔ سیاسی جماعت کے ہوتے ہوئے اسی نام سے پارٹی کی تشکیل سراسر غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

Read Comments