شکارپور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، خاتون سمیت 6 افراد قتل

اگر پولیس بروقت جائے وقوعہ نہیں پہنچی تو مزید قتل کا خدشہ ہے
شائع 15 جون 2023 03:18pm

شکارپور کے رستم تھانہ کی حدود میں دو گروپوں میں شدید فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا جب کہ پولیس کی نفری واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ کے لئے روانہ ہوگئی، البتہ اگر پولیس بروقت نہیں پہنچی تو مزید قتل کا خدشہ ہے۔

Read Comments