Aaj Logo

شائع 18 جون 2023 02:49pm

حج کیلئے زمینی راستے سے 25 ہزار افراد مکہ پہنچ گئے

حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے گیارہ لاکھ سے زیادہ عازمین سعودی عرب پہنچ گئے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کے سیکرٹری محمد البیجاوی کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک سے اب تک11 لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

وزارت حج وعمرہ کے سیکرٹری نے مزید کہا کہ ’بری، بحری اور فضائی راستوں سے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بری راستے کے ذریعے ہفتے تک 25 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

محمد البیجاوی کے مطابق مختلف ممالک سے براہ راست مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرآنے والے عازمین کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ عازمین حج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دونوں مقدس شہروں میں سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

Read Comments