کالج پرنسپل کی گیارہویں جماعت کی طالبہ سے 5 ماہ تک زیادتی

ڈاکٹر نے طالبہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی
شائع 20 جون 2023 07:20pm

کالج کا پرنسپل گیارہویں جماعت کی طالبہ کو بلیک میل کر کے پانچ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

خانیوال کے گاؤں میں کالج کے پرنسپل نے گیارہویں جماعت کی طالبہ کو بلیک میل کر کے پانچ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کے حاملہ ہونے پر معاملہ بے نقاب ہوا۔

ورثاء نے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کیلئے تحصیل اسپتال میاں چنوں منتقل کردیا، جہاں ڈاکٹر نے طالبہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

متاثرہ طالبہ نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ پرنسپل نے اس کی نازیبا ویڈیو بنارکھی تھی جسے سوشل میڈیا پروائرل کرنے کی دھمکی دیتا تھا۔

دوسری جانب تھانہ چھب کلاں میں کالج پرنسپل کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

Read Comments