ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو، وفاقی وزیر ایاز صادق کنوینر مقرر

وفاقی کابینہ نے سمری کے ذریعے ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی
اپ ڈیٹ 21 جون 2023 08:05pm

وفاقی کابینہ نے ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ایاز صادق کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری کے ذریعے ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر ایاز صادق وفاقی کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ دیگر ارکان میں وفاقی وزراء نوید قمر، مریم اورنگزیب اور اسد محمود شامل ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

وفاقی کابینہ نے سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔

Read Comments