Aaj Logo

شائع 22 جون 2023 11:13pm

مراد سعید کے بھائی کلیم سعید گرفتار

تحریک انصاف کے رپوش رہنما مراد سعید کے بھائی کلیم سعید کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کے بھائی کلیم سعید کو پولیس نے سوات سے گرفتار کرلیا ہے، کلیم سیعد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلیم سعید پی ٹی آئی کو دور حکومت میں گریڈ 16 میں ملازمت ملی تھی، اور وہ 9 مئی کے بعد سے رپوش تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مراد سعید تاحال رپوش ہیں، اور پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Read Comments