Aaj Logo

شائع 23 جون 2023 12:00pm

یونان کشتی حادثہ، علی پور چٹھہ میں جاں بحق 6 افراد کی غائبانہ نماز جنازہ

پنجاب کے شہر علی پور چٹھہ میں یونان کشتی حادثے میں جاں بحق 6 افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق افراد میں سے چھ کا تعلق علی پور سے ہے۔ نواحی گاؤں پنڈوری کلاں میں ان افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ورثاء کے ساتھ بڑی تعداد میں عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے یونان کے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوگئیں۔ بدقسمتی کشتی میں کئی پاکستانی بھی سوار تھے، بچ جانے والوں میں 12 پاکستانی شامل ہیں جبکہ لاشوں کی شناخت کا عمل ڈی این اے کے ذریعے کیا جارہا ہے ۔ کئی پاکستانی لاپتہ ہیں اور کئی روز گرزنے کے بعد ان کے زندہ بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ اس لئے مختلف علاقوں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جارہی ہیں۔

Read Comments