پنجاب فود اتھارٹی نے 60 من سے زائد مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑ لیا

تمام مردہ مرغیوں کو تلف کردیا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی
شائع 24 جون 2023 01:17pm

بہاولپور میں حاصل پور روڈ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 60 من سے زائد مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔

فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیاں شہر کے ہوٹلز و ریسٹورنٹس کو سپلائی کی جارہی تھیں۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھاڑتی نے بتایا کہ 60 من سے زائد مردہ مرغیوں کو تلف کردیا گیا ہے۔

Read Comments