Aaj Logo

شائع 25 جون 2023 08:30pm

نارروال میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

ظفروال پنج پیر میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 6 افراد جاں بحق اوار 4 زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے ضلع نارروال کی تحصیل شکرگڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق، جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جلی ظفروال پنج پیر، رتن پور، خورد قانو گوئی اور چانگو والی میں گری، واقعے میں ایک قربانی کا بیل بھی آسمانی بجلی کی نظر ہوگیا، جب کہ متعدد مویشی ہلاک ہونے کی خبریں ہیں، جس کے بعد ضلعی و تحصیل انتظامیہ مال مویشی کے نقصانات کا ڈیٹا جمع کرنے میں مصروف ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچیں اور زخمیوں و لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نارووال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ثقلین، بلال، 70 سالہ محمد صدیق، اور نصیرکے نام سے ہوئی ہے، جب کہ مرنے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

Read Comments