Aaj Logo

شائع 28 جون 2023 11:17am

عیدالاضحیٰ: کراچی میں جانوروں کی باقیات جمع کرنے کیلئے قائم کیے گئے مقامات

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں قربانی کے جانوروں کی باقیات (اوجڑیاں، ہڈیاں اور دیگر) جمع کرنے کیلئے 93 مقامات مقرر کئے ہیں۔

آج نیوز نے گوگل میپس کر ان مقامات کی نشادہی کی ہے تاکہ لوگوں کو جانوروں کی باقیات ٹھکانے لگانے کیلئے ان جگہوں تک باآسانی رسائی مل سکے۔

منگل کو ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے میڈیا ڈپٹی ڈائریکٹر الماس سلیم نے آج نیوز کو بتایا، ’جانوروں کی باقیات کی وصولی کے لیے 93 مقامات مقرر کئے جائیں گے، اور اس مقصد کو انجام دینے کیلئے 6,802 گاڑیاں اور 24,366 افرادی قوت استعمال کی جائے گی۔‘

باقیات کو سڑکوں سے اکٹھا کیا جائے گا اور کلیکشن پوائنٹس پر لے جایا جائے گا۔

اس کے بعد، ان باقیات کو کراچی کے دو لینڈ فل سائٹس ”گووند پاس اور جام چکرو“ تک پہنچایا جائے گا، جہاں انہیں دفن کرنے کے لیے 18 خندقیں کھودی گئی ہیں۔

گوگل میپ

ہم نے سالد ویسٹ مینجمنٹ کے فراہم کردہ تمام کلیکشن پوائنٹس کو نشان زد کر دیا ہے، تاکہ آپ آسانی سے قریبی کلیکشن پوائنٹ کو ٹریک کر سکیں۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں کے ایم سی کا کردار

جب عید پر باقیات جمع کرنے کے حوالے سے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے کردار کے بارے میں پوچھا گیا تو کے ایم سی کے میڈیا ڈائریکٹر علی حسن ساجد نے کہا، ’عید کے دوران جانوروں کی باقیات اٹھانے میں کے ایم سی کا کوئی کردار نہیں ہے، لیکن میئر کراچی اس اس سارے آپریشن کی نگرانی کریں گے۔‘

کراچی میں کلیکشن میکانزم کا انتظام کیسے کیا جاتا ہے؟

ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے سابق ڈسٹرکٹ مینیجر محمد نبیل اشرف نے آج نیوز کو بتایا کہ ’ہم اضلاع کو زونز میں تقسیم کرتے ہیں، اور ہر زون میں ایک زونل مینیجر ہوتا ہے جس میں دو کوآرڈینیٹر اور دو سب منیجر ہوتے ہیں، ایک کچرا اٹھانے سے متعلق آپریشن کا انتظام کرنے کے لیے اور دوسرا زونل سطح پر گاڑیاں کا انتظام کرنے کے لیے۔

مزید برآں، ہر زون تقریباً 10 یونین کمیٹیوں (یو سی) پر مشتمل ہوتا ہے، اور ہر یوسی میں دو سپروائزر ہوتے ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ جانوروں کی باقیات کو مخصوص کلیکشن پوائنٹس پر لے جایا جائے۔

شکایت مرکز

اگر کسی کو کہیں کوئی باقیات پڑی ملیں تو وہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ہیلپ لائن نمبر 1128 پر شکایت درج کرا سکتا ہے۔

Read Comments