کراچی میں سجی کون سی مویشی منڈی خالی ہوگئی

جانوروں کی کھلائی پلائی کا خرچہ بھی بڑھ گیا ہے، بیوپاری کا شکوہ
شائع 28 جون 2023 03:32pm

کراچی والے عید قربان کے لئے جانوروں کی خریداری میں بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، شہر میں سجائی گئی مویشی منڈیاں خالی ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ناظم آباد نمبر دو میں قائم مویشی منڈی میں قربانی کے لیے لائے گئے تمام جانور بک گئے۔

خریداروں کا کہنا ہےکہ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں لیکن سنّت ابراھیمی کا فریضہ ادا کرنا بھی ضروری ہے۔

شہری کے علاوہ بیوپاریوں نے بھی مہنگائی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی کھلائی پلائی کا خرچہ بڑھ گیا ہے تاہم عوام یہ بات سمجھنے سے قاصر ہے۔

Read Comments