Aaj Logo

شائع 01 جولائ 2023 12:00pm

رات 11 بجے کے بعد کارٹون نیٹ ورک دیکھتی ہوں، متھیرا کا انکشاف

اداکارہ متھیرا کا کہنا ہے انہوں لندن نہیں جاوں گا اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ آج تک نہیں دیکھی صرف روزانہ رات میں کارٹون نیٹ ورک دیکھتی ہیں ۔

آج ٹی وی سے گفتگو اداکارہ و میزبان متھیرا نے بتایا کہ میں آج تک فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور لندن نہیں جاوں گا نہیں دیکھی یہ افسوس کی بات ہے مجھے دیکھنا تھا لیکن بطور ماں بہت مصروفیت ہے اس وجہ فلمیں نہیں دیکھ پاتی ہاں رات 11 بجے کے بعد کارٹون نیٹ ورک دیکھتی ہوں ۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ مجھے کئی فلمیں دیکھنی ہیں پاکستانی فلموں کو نیٹ فلکس اور دیگر او ٹی ٹی پلٹ فارم پر ریلیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم جیسے لوگ دیکھ سکیں کیونکہ سینما کے اوقات اور شیڈول کا مسئلہ ہوتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں پہلے ہی بہت ڈرامے چل رہے ہیں اس لیے کسی ڈرامے میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور فلموں سے تو اللہ ہی معاف کرے ۔

اداکارہ متیرا کا کہنا ہے کہ اس وقت جو ملک میں ہورہا ہے یہ ایک سیاہ ترین دور ہے مہنگائی سے ہر کوئی پریشان ہے، لیکن ہم کسی معجزے کی امید کرسکتے ہیں ۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی پر ہم جیسے مڈل کلاس لوگ مشکلات کا شکار ہیں،انہوں نے کہاکہ 5 سے 10 روپے پیٹرول پر کم ہوکر دوبارہ 20 روپے بڑھادیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہورہے ہیں ۔

بحیثیت آرٹسٹ ان کا کہنا تھا کہ آرٹسٹ بھی پریشان ہوتا ہے لیکن ہماری کوئی سنتا نہیں ہے ہم سیاسی معملات میں سپوٹ کر سکتے ہیں فروغ دے سکتے ہیں لیکن ہم سیاست نہیں کرسکتے کیونکہ یہ ہمارا کام نہیں ہے ۔

بلاول بھٹو کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھاکہ میں سمجھتی ہوں کہ وہ ایک دن پاکستان کے وزیر اعظم اور عظیم لیڈر بنیں گے لیکن میرا خیال ہے کہ ابھی ان کا ٹائم نہیں آیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سب سے بہترین دور حکومت پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کا لگا تھا ۔

Read Comments