Aaj Logo

شائع 29 جون 2023 08:51am

کراچی: لیاری میں رینجرز کی چوکی پر کریکر حملہ

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی چوکی پر کریکر حملہ کیا گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق لیاری میں غریب شاہ روڈ پر واقع رینجرز چوکی پر کریکر حملہ کیا گیا،نامعلوم ملزم چوکی کے اندر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔

عارف عزیز نے مزید بتایا کہ حملے میں دیسی ساختہ کریکر استعمال کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ حملے کے فوراً بعد پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچی جبکہ بم ڈسپوزل کی ٹیم کو بھی طلب کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کریکر حملے سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا، تاہم معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Read Comments