شہداد پور کے جام برانچ میں 25 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، فصلیں اور دیہات زیرِ آب

پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے اہل علاقہ کو پریشانی کا سامنا
شائع 29 جون 2023 04:18pm

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں شہداد پور کے جام برانچ میں 25 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا ہے۔

شگاف کے بعد پانی تیزی قریبی فصلوں اور دیہات کو متاثر کررہا ہے، جبکہ اطلاع دینے کے باوجود محکمہ انہار کی جانب شگاف بند نہیں کیا جاسکا۔

اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو بند کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس دوارن پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو پریشانی کا سامنا پڑرہا ہے۔

Read Comments