پیر محل میں جانوروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 30 جون 2023 08:25am

پنجاب کے شہر پیر محل میں جانوروں سے بھرا ٹرک الٹنے کے باعث تین افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔

پیرمحل میں موٹروے انٹر چینج کے قریب جانوروں سے بھرا ٹرک الٹا جس کے حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments