بہاولپور میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، تین افراد جاں بحق

حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث شہر کے حاصل پور روڈ پر پیش آیا، ریسکیو حکام
شائع 30 جون 2023 02:59pm

بہاولپور میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث شہر کے حاصل پور روڈ پر پیش آیا جس میں تین افراد جاں بحق جب کہ تین زخمی ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جب کہ کار پر سوار 3 افراد بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments