Aaj Logo

شائع 01 جولائ 2023 04:01pm

عام انتخابات 2023: الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات میں حصہ لینے کی خواہشمند سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے انتخابی نشانات کے حصول کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے اہل سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات حاصل کرنے کے لئے درخواستیں مانگ لی ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مختص کئے گئے انتخابی نشانات میں سے کسی ایک انتخابی نشان کے حصول کے لئے پارٹی سربراہ کی دستخط شدہ درخواستیں 19 جولائی تک جمع کروائی جائیں۔

ای سی پی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کےلئے پہلے سے جمع کروانے والی سیاسی پارٹیوں کو بھی دوبارہ درخواستیں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتخابات نشنایات کی ترجیحی لسٹ، پارٹی ہیڈ آفس کا پتہ اور حلف نامہ بھی درخواست کے ساتھ منسل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، موصول درخواستیں پر سیاسی جماعتوں کی اہلیت الیکشن ایکٹ کے تحت کھی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ نامکمل، فیکس کے ذریعے موصول اور مقررہ تاریخ کے بعد ملنے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

Read Comments