Aaj Logo

شائع 02 جولائ 2023 01:20pm

سی ٹی ڈی کا ملتان میں آپریشن، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی گرفتاری ملتان سے عمل میں لائی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد، فیوز، فون اور نقدی برآمد کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گرد کی شناحت کمال کے نام سی ہوئی ہے، اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 479 کومبنگ آپریشنز کے دوران 25 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں، کومبنگ آپریشنز میں 17398 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

Read Comments