کراچی: گیس بندش کیخلاف مظاہرین کا سڑک پرسلنڈر اورچولہے رکھ کر احتجاج

کئی سال سے علاقے میں گیس نہیں ہے، مظاہرین
شائع 03 جولائ 2023 03:00pm

کراچی کے علاقے لیاری میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

مندرہ، رحیماں سومرا اور بلوچ محلوں میں گیس کی فراہمی معطل ہونے پر مظاہرین نے سلینڈر اور چولہے مرکزی سڑک پر رکھ کراحتجاج کیا۔

مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں، جن کی جانب سے گیس دو بجلی دو کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کئی سال سے علاقے میں گیس نہیں ہے۔

Read Comments