Aaj Logo

شائع 04 جولائ 2023 08:46am

سویڈن: قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے جاری

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے .سویڈن کے بڑے شہر مالمو میں امت مسلمہ کی جانب سے کیے جانے والے مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر قرآن پاک سے محبت اور بےحرمتی کیے جانے کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سویڈن کو ایسا قانون بنانا چاہیے جس سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکا جاسکے۔

مقررین نے کہا کہ اگر ان معاملات کے اوپر کوئی قانون سازی نہیں کی تو پھر سویڈن کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کو نذر آتش کر کے شہید کیا جانا قابل مذمت اور اشتعال انگیز ہے جس سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

Read Comments