Aaj Logo

شائع 04 جولائ 2023 11:03am

ایف آئی اے گجرات کی کارروائی، یونان کشتی حادثہ میں ملوث 3 اہم ایجنٹس گرفتار

ایف آئی اے گجرات سرکل نے یونان کشتی حادثہ میں ملوث 3 اہم ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے اقبال ناصر، رزاق فوجی اور طارق محمود نامی ایجنٹس کو گرفتار کیا، ملزمان نے 6 افراد کو اٹلی بھجوانے کے عوض 96 لاکھ روپے وصول کئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق مسعود کا کہنا ہے کہ ملزمان پنجاب کے دور دراز علاقوں میں روپوش تھے، ملزمان کے خلاف ایف ائی اے گجرات میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔

گجرات سرکل نے اب تک درجن بھر سے زائد انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے جو یونان حادثے میں ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ یونان کشتی حادثے کے بعد سے ملک بھر میں انسانی سمگلروں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے جس میں اب تک متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

Read Comments