لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی، جنسی ہراسگی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ملزمان کے موبائل فونز سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا، حکام
شائع 05 جولائ 2023 11:15am

لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق تینوں گرفتار ملزمان نے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی تھیں، ملزمان سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فونز سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا جب کہ ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Read Comments