لاہور: کانسٹیبل کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور گولیاں برآمد، پولیس
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2023 02:11pm

لاہور میں کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عدنان اور علی ولایت گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے دو پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق یکم جون کو شاہدرہ پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ کی اور فرار کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے کانسٹیبل عدنان زخمی ہوا تھا۔

Read Comments