بائیکیا رائڈر کے روپ میں وارداتیں کرنے والے چار ملزمان گرفتار

ملزمان نے اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو بھی لوٹا، ترجمان ایس آئی یو
شائع 07 جولائ 2023 05:33pm

ایس آئی یو نے ایک کارروائی میں بائیکیا رائڈرکے روپ میں وارداتیں کرنے والے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

کراچی کے علاقے یوپی موڑ پر ایس آئی یو نے کارروائی کرکے بائیکیا رائڈرکے روپ میں وارداتیں کرنے والے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایس آئی یو کے مطابق ملزمان بائیکیا رائڈر بن کر وارداتیں کرتے تھے اور شہرکے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، اور اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو بھی لوٹتے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان سے اسلحہ اور دو موٹرساٸیکلز برآمد ہوئی ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور مزید تفتیش کی جارہی ہے، جب کہ ان کے فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

Read Comments