Aaj Logo

شائع 07 جولائ 2023 06:44pm

دنیا کے بلند ترین پولو میدان شندور میں تین روزہ میلے کا آغاز ہوگیا

دنیا کے بلند پولوں میدان شندور میں تین روزہ میلے کا آغاز ہوگیا۔

خیبر پختون خواہ کے ضلع اپر چترال میں سطح سمندر سے 12500 فٹ بلندی پر واقع شندور میں تین روزہ میلے کا اغاز ہوگیا ہے، جس میں چترال اور گلگت کی 10 پولو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

میلے کا افتتاح کمشنر ملاکنڈ اور ڈی جے کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی خیبر پختون نخوا نے کیا، سیاحوں کے لیے کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی خیبر پختونخوا اور پاک ارمی نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، میدان کے چاروں طرف سیاحوں کے لیے ٹینٹ ویلیج قائم کیا گیا ہے اور مختلف چیزوں کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔

میلہ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے ڈھیرے ڈال دیئے ہیں سیاح پولوں کے دلچسپ مقابلوں کے ساتھ میوزیکل بینڈ اور روایتی رقص بھی انجوائے کررہے ہیں۔

Read Comments