Aaj Logo

شائع 08 جولائ 2023 08:43pm

کراچی: عباسی شہید اسپتال میں گٹر ابل پڑے، مریضوں کا سانس لینا محال ہوگیا

کراچی کےعباسی شہید اسپتال میں گٹر ابل پڑے جبکہ او پی ڈی اور ایڈمن بلاک کے سامنے سیوریج کا پانی جمع ہونے پرتعفن سے مریضوں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسپتال میں گٹر ابلنے کی وجہ سے سیوریج کا پانی اوپی ڈی اور ایڈمن بلاک کے سامنے جمع ہوگیا، تعفن سے مریضوں اور تیمارداروں کا سانس لینا محال ہوگیا ہے۔

اسپتال کے گیٹ کے سامنے بھی سیورج کا گندا پانی جمع ہونے سے پیدل چلنے گزارنے والوں کی بھی شدید مشکلات ہیں۔ اسپتال آنے والوں کا کہنا انتطامیہ اس پرکوئی ایکشن نہیں لے رہی ہے۔

ایک شہری نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کافی وقت سے ہے لیکن کل سے بارش ہونے بعد تو زیادہ ہی پانی کھڑا ہوگیا ہے۔ انتظامیہ بھی ناقص ہے ہم اپنے بچے کے علاج کے لئےآئے ہوئے لیکن یہاں پر کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ہے۔

عباسی شہید اسپتال میں صحت کی سہولیات کا پہلے ہی فقدان ہے اب صفائی کی صورتحال انتظامیہ کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان ہے۔ کے ایم سی انتطامیہ بھی صورت حال کا جائزہ لے چکی ہے سیوریج کے پانی کے نکاسی کوئی انتظام نہیں کیے۔

Read Comments